Hazrat Ameer Khusru | حضرت امیر خسرو

2024-02-29 3


Hazrat Ameer Khusru | Aulia karaam | History of Islam


حضرت امیر خسرو
برصغیر میں کوئی سخن ور پیدا ہی نہیں ہوا جسے ان کا ہمسَر کہا جائے امیر خسرو کی شاعرانہ عظمت ہی نہیں موسیقی کے فن میں بھی انھیں یکتا و یگانہ کہا جاتا ہے فنِ‌ موسیقی میں ان کی کچھ ایجادات اور اختراعات کا بھی تذکرہ محققین نے کیا ہے
محققین کے مطابق امیر خسرو کی ولادت اتر پردیش کے پٹیالی قصبے میں ہوئی تھی جو گنگا کے کنارے واقع ہے زیادہ تر مؤرخین نے ان کا سنہ پیدائش 1252ء بتایا ہے اور یہ وہ زمانہ تھا جب سلطان ناصرالدّین محمود نے سلطنت کو سنبھال رکھا تھا خسرو کا اصل نام یمین الدّین محمود تھا مگر شہرت انھیں ان کے تخلّص سے ملی حضرت امیر خسروؔ کے والد امیر سیف الدّین محمود کا خاندان وسطِ ایشیا کے شہر سمرقند کے قریب کش کا رہنے والا تھا مگر مغلوں کی تاراجی سے پریشان ہوکر بلخ میں آبسا تھا بعد میں وہاں‌ سے سکونت ترک کی اور ان کے والد ہندوستان چلے آئے


حضرت امیر خسرو | اولیاء کرام | تاریخ